اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان آرچری فیڈریشن کو منسلک کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے ، صدرپاکستان آرچری فیڈریشن وصال محمد خان نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا،آغا حسن بلوچ،اکبر حسین درانی،عارف ابراہیم کا پاکستان آرچری فیڈریشن کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ منسلک کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔