لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور جنرل ہسپتال میں ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے میاں بیوی میں سے بیوی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے ۔ خاتون کی پہنچان 30سالہ پروشا کومل کے نام سے ہوئی جو کہ سروسز ہسپتال میں بطور نرس کام کر رہی تھی ۔ اس حادثے کی خبر کے بعد پرنسپل سمز میڈیکل کالج پروفیسر محمود ایاز، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ ، نرسنگ سپریٹنڈنٹ فضلیت لال نے لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پر نرس کے زیر علاج شوہر کی عیادت کی ۔بعد ازاں پرنسپل سمز میڈیکل کالج پروفیسر محمود ایاز نے مرحومہ پروشا کومل کے گھر گئے اورگھروالوں سے تعزیت کی ۔