لاہور(نیوز رپورٹر) جناح ایکسپریس ٹرین حادثے کے بعد اکبر بگٹی ٹرین حادثہ میں متعدد جانوں کے ضیاع پر ریلوے کے بعض افسروں کو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹرینوں کے بڑھتے ہوئے حادثات پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پہلے ہی بعض افسروں سے خفا ہیں ، جس کے باعث سی ای او ریلوے آفتاب اکبر سمیت بعض ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس اور ٹرین آپریشنز سے متعلقہ افسروں کے تبدیل کئے جا نے کا امکان ہے ۔