لاہور(نیوز رپورٹر)ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں ایس پی ریلوے پولیس لاہور شاہد نواز کی نگرانی میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں ڈی آئی جی آپریشنز پاکستان ریلوے پولیس اظہر رشید خان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ریلوے پولیس کے شاندار دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی۔ڈی آئی جی اظہر رشید خان نے یوم آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا۔