ممبئی(شوبزڈیسک) اداکار عمران ہاشمی کی آنے والی فلم’چیٹ انڈیا‘کا نام بھارتی سنسر بورڈ کے اعتراض کے بعد ریلیز سے ایک ہفتے قبل تبدیل کرکے نیا نام ’وہائے چیٹ انڈیا‘ رکھ دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سنسر بورڈ کو فلم کے پرانے نام پر اعتراض تھا، سنسر بورڈ کمیٹی کا کہنا تھا کہ فلم کا نام ’چیٹ انڈیا‘فلم کے مواد کی غلط انداز میں تشریح کررہاہے ۔اس سے قبل شیوسینا کی دھمکی کے بعد فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی تبدیل کی گئی تھی۔