ٹانٹون(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین ٹیم پاکستان کے خلاف میچ سے قبل اہم کھلاڑی مارک سٹوئنس کی خدمات سے محروم ہوگئی۔آسٹریلوی آل راؤنڈر مارک سٹوئنس کمر کے پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے آج پاکستان کے خلاف میچ نہیں کھیل پائیں گے ، متبادل کے طور پر ٹیم مینجمنٹ نے آل راؤنڈر شان مارش کو انگلینڈ طلب کرلیا ہے ، مارک سٹوئنس کا ورلڈکپ میں سفر تمام ہونے کا خدشہ ہے ، حتمی فیصلہ اتوار کو سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل ہوگا۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج ٹاؤنٹن میں برتری کی جنگ لڑیں گی، آسٹریلیا آخری موقع تک مارک سٹوئنس کی صحت یابی کا انتظار کرسکتی ہے ۔