لاہور(شوبز ڈیسک) فلمسٹار ریما نے ریمبو اور صاحبہ کو اپنے پراجیکٹ میں دوبارہ اکٹھے کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق ریما ان دنوں ایک فلمی سکرپٹ پر کام کر رہی ہیں جس میں وہ اپنے فلم انڈسٹری کے پرانے ساتھی اداکاروں کو کاسٹ کریں گی ۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طو رپر انہوں نے ریمبو اور صاحبہ کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ کے چنائو کے لئے بھی سوچ بچار جاری ہے ۔ توقع ہے کہ ریما اپنے پراجیکٹ پر آئندہ دو سے تین ماہ میں کام شروع کر دیں گی ۔