لاہور(نیوز رپورٹر)ٹرین ڈرائیور ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ نذیر احمد اعوان نے کہا ہے کہ ہم نے ریلوے کے ناکارہ سسٹم کی حوالے سے کئی ماہ قبل انتظامیہ کو آگاہ کیا لیکن ریلوے حکام نے ہماری گزارشات کو نظر انداز کیا اور اسی وجہ سے ایک مرتبہ پھر ہم خمیازہ بھگت رہے ہیں ،ریلوے انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ فی الفور ٹرین ڈرائیورز سے ملاقات کر کے تمام ایشوز پر بات کرے ۔انہوں نے کہا صادق آباد کے قریب ولہارریلوے سٹیشن پر حادثہ بھی انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور حادثہ سگنل میں خرابی کی وجہ سے پیش آیا ،یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ سگنل گرین ہو اور ٹرین لوپ لائن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکر ا جائے ، اس سے قبل حید ر آباد میں جناح ایکسپریس ٹرین کا حادثہ بھی سگنل خرابی کے باعث پیش آیا تھا۔