اسلام آباد،لاہور(خصوصی نیوز رپورٹر،سپیشل رپورٹر، نمائندہ خصوصی سے ،مانیٹرنگ ڈیسک )170ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال، ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کردئیے گئے ۔الگ الگ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21کے 2 ، گریڈ 20کے 21 ،گریڈ 19کے 26 ، گریڈ 18کے 20 ، گریڈ 17کے 15اور گریڈ 16کے 2 جبکہ پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 21کے 4 ، گریڈ 20کے 5افسروں کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ، ان لینڈ سروس کے گریڈ 21کے افسران میں ڈی جی انفورسمنٹ مس شہربانو والاجائی کو ڈی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج ، ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹرنل آڈٹ عاصم احمد کو ڈی جی ( بی ٹی بی ) اور ڈی جی ( غیر منقولہ جائیداد) کا اضافی چارج دے دیا گیا ،عبدالرشید شیخ کو ڈ ی جی پوسٹ کلیرنس آڈٹ تعینات کرکے ڈی جی انٹرنل آڈٹ کسٹم کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ، مس ثریا احمد بٹ کو چیف کلکٹر کسٹم ساؤتھ کراچی ، سرفراز احمد وڑائچ کو ڈی جی ڈائر یکٹر آف ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی ، واصف علی میمن چیف کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ کراچی ، پاکستان کسٹم کے ارسلان سبگتگین کو ڈی جی اوپی ایس، ڈی جی انفورسمنٹ اسلام آباد کے ساتھ ڈی جی سی پیک کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ، مکرم جہان انصاری کو ڈی جی ( اوپی ایس ) ڈائر یکٹوریٹ جنرل کسٹم کراچی ، آصف محمود جاہ کو چیف کلکٹر کسٹم ( اوپی ایس ) نارتھ اسلام آباد کے ساتھ ڈی جی ریفارمز اینڈ آٹو میشن کا اضافی چارج بھی دے گیا ، عبدالباسط چودھری کو ڈی جی ( او پی ایس ) ڈائریکٹوریٹ جنر ل ان پٹ آؤٹ پٹ آرگنائزیشن کراچی اور ذوالفقار علی چودھری کو چیف کلکٹر کسٹم ( او پی ایس ) انفورسمنٹ کوئٹہ تعینات کر دیا گیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے وسیم حیات باجوہ کوڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاؤسنگ فاؤنڈیشن لگادیا گیا۔ حکومت پنجاب نے ایڈیشنل سیکرٹری تجارت رافعہ سید کی 15روزہ اور کمشنر سوشل سکیورٹی ثاقب منان کی 5 روزہ رخصت منظور کر لی جبکہ زاہد سہیل کوڈپٹی سیکرٹری امور نوجوانان اور غلام رسول بھٹی کو ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریو نیو،سعدیہ نسیم غزالہ کو پنجاب سے ریلیو کر کے وفاق رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اعجاز شاہ نے 24 انسپکٹرز کاتبادلہ کردیا ہے ۔انسپکٹر نعیم اختر کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ہیڈکوارٹر لاہور، انسپکٹر مہدی حسن کاظمی کو شیخوپورہ ریجن آفس، انسپکٹر جمشید اکرم کو ملتان ریجنل آفس، انسپکٹر رضا ذاکر کو شیخوپورہ ریجن آفس ،انسپکٹر عبدالرؤف ساہیوال ریجن آفس، انسپکٹر عبدالجنید خان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ہیڈکوارٹرز، انسپکٹر شیر محمد پاشا ،انسپکٹر عامر ملک ، انسپکٹر انجم توقیر شیخوپورہ ریجنل آفس،انسپکٹر اصغر،انسپکٹر نعیم ضیا ، انسپکٹر صابر حسین شاہ فیصل آباد ریجنل آفس، انسپکٹر سید افتخار حسین،شیخوپورہ ریجنل آفس، انسپکٹر نصیب اشرف سرگودھا ریجنل آفس، انسپکٹر سعید احمد ملتان ریجنل آفس، انسپکٹر نواب حسین شیخوپورہ ریجنل آفس،انسپکٹر افضال احمد ساہیوال ریجنل آفس، انسپکٹر ندیم عباس راولپنڈی ریجنل آفس،انسپکٹر زاہد سلیم شیخوپورہ ریجنل آفس، انسپکٹر غلام مرتضی ، انسپکٹر رشید سلیم ، انسپکٹر رانا عمران ساہیوال ریجنل آفس،انسپکٹر اظہر حسین اورانسپکٹر فیاض علی اعوان کو ملتان ریجنل آفس تعینات کیا گیا ہے ۔ اسلام آباد(اظہر جتوئی)وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 170 ارب روپے کے شارٹ فال کا نوٹس لیتے ہوئے ایف بی آر سے جواب طلب کر لیا،اور ایف بی آر سے بڑے ٹیکس کیسز کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران فیڈرل بورڈآف ریونیوکا ریونیو شارٹ فال 170 ارب روپے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ صرف گزشتہ ماہ (دسمبر) کے دوران 65 ارب روپے سے زائدکا ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پہلے 6 ماہ کاریونیو ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا ، ریونیو میں کمی کی بڑی وجوہات میں تنخواہوں پر انکم ٹیکس میں کمی ، موبائل فون کالز پر ٹیکس کا خاتمہ اور دیگر اقدامات ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ تنخواہوں پر انکم ٹیکس کی شرح میں کمی سے 6 ماہ میں 52ارب روپے ، موبائل فون کالز پر ٹیکس کے خاتمے سے 54ارب روپے ، خام مال پر ڈیوٹی میں کمی سمیت دیگر اقدامات سے تقریباً20ارب روپے کی کمی ہوئی ، رواں مالی سال کا ریونیو ہدف 4398ارب روپے ہے جبکہ پہلے 6 ماہ کا ریونیو ہدف 1948ارب روپے تھا جس میں سے تقریباً1823ارب روپے ریونیو جمع کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اتنے بڑے ریونیو شارٹ فال پر وفاقی حکومت نے سخت نوٹس لیا ہے اورآج 4 جنوری کو وزارت خزانہ میں اس حوالے سے اہم اجلاس ہوگا،جس میں ایف بی آر کے حکام کو طلب کرکے شارٹ فال کی وجوہات پر بریفنگ لی جائیگی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ایف بی آر سے بڑے ٹیکس چوروں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔