واشنگٹن ( نیٹ نیوز )معروف امریکی اقتصادی جریدے ’فوربز‘ نے رواں سال بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد کی فہرست جاری کردی۔فوربز نے رواں برس فہرست میں ریکارڈ 100 افراد کو شامل کیا ہے جس میں ایشیا سمیت دنیا کے تمام خطوں کے فنکار، سپورٹس سلیبرٹی، فیشن اور میڈیا سے وابستہ افراد کو شامل کیا گیا ہے ۔ اس سال بھی کمائی کرنے والی شخصیات میں امریکہ کی شخصیات بازی لی گئیں۔اس بار سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 عالمی شخصیات میں امریکی گلوکارہ 29 سالہ ٹیلر سوئفٹ سر فہرست ہیں ،ٹیلر سوئفٹ نے گزشتہ ایک سال میں 26 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کی کمائی کی۔کایلی جینر دوسرے ،کانیہ ویسٹ تیسرے نمبر پر رہیں ، انہوں نے 25 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمائی کی ،لیونل میسی چوتھی شخصیت ہیں بلکہ وہ سب سے زیادہ کمانے والے پہلے سپورٹس مین بھی ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو چھٹے ،اکشے کمار 33 ویں نمبر پر ہیں جنہوں نے پاکستانی 2 ارب روپے سے زائد کی کمائی کی۔