لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار و گلوکارمحسن عباس حیدر کے گانے ’’روح‘‘ کی افتتاحی تقریب 6 دسمبر کو لاہور میں ہوگی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا گیا۔محسن عباس کے نئے گانے ’روح‘ کا آفیشل پرومو سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا جس کا عنوان ’’روح‘‘ ہے ۔اس گانے کے میوزک ڈائریکٹر فراز کھوسہ ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے محسن عباس حیدر نے شوبز کے تمام شعبوں میں یکساں کامیابی حاصل کی۔گانے کا پرومو جاری ہونے پر بے شمار افراد نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ اس سے پہلے فلم،ٹی وی اور فیشن انڈسڑی کی نمایاں شخصیات نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے محسن عباس حیدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔