لاہور ،اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر،نمائندہ خصوصی سے ،سپیشل رپورٹر)وفاقی حکومت نے سیکرٹری ہیلتھ سروسز ڈاکٹر تنویر قریشی کو اوایس ڈی بناتے ہوئے عامراشرف خواجہ کو نیا سیکرٹری ہیلتھ سروسز تعینات کر دیا۔ادھر پنجاب حکومت نے سیدہ ملائکہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل خوراک کو اوایس ڈی ، شبیر بھٹی کو ڈائریکٹر فنانس پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور،فرید احمد کو ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اورخالد محمود ٹیپوکو ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل خوراک پنجاب تعینات کر دیا ۔علاوہ ازیں آئی جی نے تقرری کے منتظر ڈی ایس پی ندیم افضل کو ڈی ایس پی آرآئی بی راولپنڈی ریجن کی خالی اسامی پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔دریں اثنا سینیٹ نے سیکرٹری سینیٹ کیلئے ڈاکٹر سید پرویز عباس کی خدمات مانگ لیں،اس سلسلہ میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔علاوہ ازیں ایف آئی اے نے 13 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تقرر و تبادلے کر دیئے ۔ گریڈ 17 کے افسر غازی خان کو انٹر پول ٹرانسفر کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوکت نواز، ضیا اللہ حسن، ندیم اختر کو نارتھ زون رپورٹ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ گریڈ 17 کے افسر ذوالفقار احمد، شعیب کی خدمات ساؤتھ زون کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ایک افسر کو سکیورٹی اور ایک افسر کو اے ڈی کوآرڈینیٹر تعینات کر دیا گیا۔