لاہور، اوکاڑہ (سپیشل رپورٹر، کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) لاہور میں اقبال ٹائون کے علاقہ میں55سالہ شخص پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا، سکیم موڑ کے قریب 55 سالہ شخص بے ہوشی کی حالت ملا ، جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی، شناخت مجید اﷲ دین کے نام سے ہوئی ہے جوفیصل آباد کا رہائشی ہے ۔ ہربنس پورہ میں نہر سے نوجوان کی لاش برآمدہوئی ہے ، ریسکیو نے لا ش با ہر نکلو ائی تو لاش کی شنا خت 18 سالہ اجمل کے نام سے ہو ئی۔ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں 2 روز تک دوستوں کے ساتھ گھر سے باہر رہنے پر سوتیلے والد نے مشتعل ہوکر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کرکے بیٹے کو قتل کردیا ، نواحی قصبہ پھلاں تولی کے 50 سالہ مہندی حسن نے مہتاب شاہ کولے پالک بیٹا بنارکھاتھا جوچھٹی جماعت کاطالب علم تھا، مہتاب شا ہ بتائے بغیر دوستوں کے ہمراہ 2 روز گھر سے غائب رہا، 2 روز بعد واپس آیا تو مہندی نے اسے ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر مار دیا ، اپنا جرم چھپانے کیلئے مہندی حسن نے اپنے سوتیلے بیٹے کو گاؤں کے قبرستان میں دفنانے کے بجائے اوکاڑہ کے قبرستان میں لے جا کر دفن کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے قبرکشائی کیلئے مقامی مجسٹریٹ سے رجوع کرلیا ۔