صنعاء (این این آئی)امریکی سینٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے ساتھ جاری تعاون ختم کر دیا جائے ۔ڈیموکریٹک اور ریپبلکن ارکان کی طرف سے مشترکہ طور پر حمایت کردہ ایک قرارداد میں کہاگیاکہ امر یکہ اب سعودی حکومت کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کی فوجی حمایت ختم کر دینا چاہتا ہے ۔ اس قرارداد کی 54 ارکان سینٹ نے حمایت کی، جن میں سے 7 اراکین کا تعلق صدر ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی سے ہے ۔ 46سینیٹرز نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔