اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرکے کیا مولانا فضل الرحمان نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی بات مان لی۔یاد رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آزادی مارچ کی تاریخ 27 اکتوبر کے اعلان کے بعد مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی تھی کہ اس دن پاکستان سمیت پوری دنیا میں یوم یکجہتی کشمیر منایاجاتا ہے لہذا مولانا 27 اکتوبر کو آزادی مارچ نہ کریں ۔اس وقت تو جے یو آئی نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا تھا مگر اب دھرنے کی تاریخ تبدیل کرکے لگتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے وزیرخارجہ کی بات مان لی ہے ۔