لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ ان کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ وہ کسی پراجیکٹ پر ہمایوں سعید کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے کہاکہ انہیں سب سے زیادہ شوق ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کا ہے ،اوروہ یہ بات ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی وجہ سے نہیں کہہ رہیں بلکہ بہت پہلے سے ان کی خواہش تھی کہ کبھی انہیں ہمایوں سعید کے ساتھ کام کا موقع ملے ۔ انہوں نے علی ظفر اور فواد خاں کے ساتھ بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔