لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ ڈیمی مور نے کہا ہے کہ گزشتہ 7 سال کے دوران اپنی زندگی کی ترجیحات بدل دی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ڈیمی مور نے ایک ہیلتھ سمٹ میں دوران رشتوں کو اپنے کام پر فوقیت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 7 سال کے دوران اپنی زندگی کی ترجیحات بدل دی ہیں اور دوبارہ اپنی صحت اور اپنے ارد گرد لوگوں پر توجہ دینا شروع کر دی ہے کیونکہ ان کے نزدیک رشتے بہت اہم ہیں اور وہ جو کام کرتی ہیں وہ دوسرے نمبر پر ہوتا ہے ۔ انہوں نے 2012ء کے اپنے گھریلو حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 7 سال قبل گھریلو حالات کے باعث اپنی صحت پر توجہ دینا چھوڑ دی تھی ۔