نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست بہار کی وزیر سماجی بہبود کماری سنجو ورما نے حکومتی شیلٹر ہوم زیادتی سکینڈل میں اپنے شوہر کا نام آنے پر عہدے سے استعفیٰ دیدیا، سکینڈل کے مرکزی ملزم نے انکے شوہر کیساتھ تعلق کا دعویٰ کیا تھا۔براجیش کمار نے مظفرپور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے کہا تھا کہ وزیر کے شوہر چندیشور کیساتھ اسکے خاص روابط نہیں تھے لیکن سیاسی اور دیگر معاملات پر ان سے بات چیت ہوتی رہتی تھی۔ اس بیان کے بعد وزیر کماری سنجو ورما پر شدید دباؤ تھا۔وزیراعلیٰ نتیش کمار اور انکے نائب کی جانب سے دفاع کے باوجود اپوزیشن جماعتوں نے کماری سنجو ورما کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے مظفر پور کے ایک حکومتی شیلٹر ہوم سے 30 سے زائد لڑکیوں کوبازیاب کرایا گیا تھاجنہیں کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔