لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف، باصلاحیت اداکار عمران اشرف کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔عمران اشرف نے ٹوئٹر پر سٹائل ایوارڈز کے انٹرویو سے لیا گیا ایک چھوٹا سا کلپ شیئر کیا ہے ۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک میزبان عمران اشرف کو 3 سیکنڈ کے اندر اندر مشہور زمانہ کردار ’بھولا‘ میں ڈھلنے کا ٹاسک دیتا ہے ۔اس مختصر سی ویڈیو میں عمران اشرف میزبان کے کہنے پر اپنا مشہورِ زمانہ کردار بھولا بن کر دکھا رہے ہیں اور 3 سیکنڈ کے بجائے اگلے ہی لمحے بھولا بن کر بات کرنا شروع کر دیتے ہیں۔اس ویڈیو کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے جبکہ ایوارڈعمران اشرف سے متعلق کہنا ہے کہ وہ واقعی میں اعلیٰ پائے کے اداکار ہیں۔