کوئٹہ(آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت میں زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا اور 14اکتوبر کو سنایاجائے گا۔استغاثے کے مطابق زیارت ریزیڈ نسی نذرآتش کیس میں 13ملزمان شامل تفتیش ہیں، جن میں سے 2 زیرحراست جبکہ 11 ضمانت پر ہیں۔ انسداددہشت گردی عدالت کوئٹہ کے جج رحیم دادخلجی فیصلہ 14اکتوبرکو سنائیں گے ۔ زیارت ریزیڈنسی نذرآتش کا واقعہ 2013ء میں پیش آیا تھا۔۔ زیارت ریزیڈنسی کیس