کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی ماڈل و اداکارہ صدف کنول کی جانب سے اپنے شوہر، معروف اداکار شہروز سبزواری پر شوبز انڈسٹری کی ایک نامور اداکارہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔حال ہی میں دونوں کی جانب سے ایک نجی چینل کے ٹاک شو میں ایک ساتھ بطور مہمان شرکت کی گئی۔ صدف کنول سے سوال کیا گیا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں ایسی کون سی اداکارہ ہیں جس کے ساتھ وہ شہروز سبزواری کو کام کرنے سے منع کریں گیں۔سوال کا جواب دیتے ہوئے صدف کنول کا کہنا تھا ہ وہ اپنے شوہر شہروز سبزواری کو اداکارہ علیزے شاہ کے ہمراہ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔