لاہور (نامہ نگارخصوصی) سپریم کورٹ نے پنجاب بنک کے سابق صدر کی نیب قانون کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نعیم الدین خان کی درخواست پر سماعت کی۔ فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کیا آپ چاہتے ہیں کہ نیب کا قانون ہی ختم کر دیں۔ نعیم الدین نے سپریم کورٹ میں نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔