لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو جاپان میں کرکٹ کوچنگ کی پیشکش ہوئی ہے ۔ سابق لیجنڈبیٹسمین کو جاپان مدعو کرنیوالے پاکستانی نژاد بزنس مین عابد حسین کے مطابق سابق کپتان نے پیشکش پر مثبت جواب دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اُس وقت بھی لوگ یہی کہہ رہے تھے کہ جاپان میں پاکستانی کرکٹرز نہیں آسکتے لیکن ہمیں کوشش میں کامیابی ملی، یونس خان کو ٹوکیو، ہیروشیما اور ناگویا میں کرکٹ کوچنگ کیمپ لگانے کی پیشکش کی ہے ۔یونس کا کہنا ہے کہ بات چیت چل رہی ہے اور جلد اس بارے میں حتمی فیصلہ ہوگا ۔