ساہیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)امام کعبہ کے استاد قاری محمدیحییٰ رسولنگری کو سپر د خاک کردیاگیا۔امام کعبہ الشیخ عبداﷲ الشریم کے استاد قاری محمدیحییٰ رسولنگری گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد 75سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔ ان کی نماز جنازہ کنعان پارک ساہیوال میں ادا کی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں 15ون آر رسول نگراوکاڑہ میں سپرد خاک کردیا گیا ۔