کراچی( رپورٹ: صلاح الدین علی )ٹرین انجنوں کے سامنے کیمرے لگانے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے ریلوے افسران نے اجلاس بلا لیا ہے ۔ ٹرین حادثات کی وجوہات جاننے کے لئے تقریباً2 ماہ قبل انجنوں کے سامنے کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔اگست کے آخری ہفتہ میں کیمرے لگانے کا تجربہ کیا گیا تھا جوناکام رہا۔ اجلاس میں ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے نمائندے 11 اور 12 ستمبر کو جائیں گے ۔