لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) انسداد دہشتگردی لاہورکی خصوصی عدالت کے ایڈ من جج شیخ سجاد نے سانحہ ساہیوال کیس کے ملزمان کی جانب سے دہشتگردی دفعات ختم کرنے کی درخواست پر 13 جولائی کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ۔دوران سماعت سانحہ ساہیوال کے ملزمان صفدر حسین ، احسن خان ، رمضان ، سیف اﷲ ، حسنین اور ناصر نواز کو عدالت میں پیش کیا گیا،سانحہ ساہیوال کا چالان بھی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے تفتیشی افسر سے سانحہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔