ساہیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اینٹی کر پشن اسٹیبلشمنٹ ساہیوال کی کاروائی،72کروڑ رو پے کی زمین واگزار۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ساہیوال سید تقی عباس اختر نے چک نمبر 81/5Rوچک نمبر135A/9L محکمہ نہر کی قیمتی زرعی اراضی 24ایکڑ اراضی شاکرحسین کے قبضہ سے واگزار کرواکرمحکمہ نہر کے حوالے کردی