کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد جمعرات کو پھر تیزی کے اثرات غالب آگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 39 ہزارکی نفسیاتی بحال کرتے ہوئے 168.59پوائنٹس کے اضافے سے 39090پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں51ارب85 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 168.59پوائنٹس کے اضافے سے 39090پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرحکے ایس ای 30 انڈیکس128.23پوائنٹس اضافے سے 18607.58 پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 466.83 پوائنٹس اضافے سے 66152.07پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس189.98پوائنٹس کمی سے 28828.54 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 137کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 184 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔