لاہور(کلچرل رپورٹر) شالیمار تھیٹر میں نیا ڈرامہ ’’بگوگوشے ‘‘ آج سے شروع ہوگا جس میں اداکارہ سدرہ نور اور نگار چودھری عرصہ دراز بعد اکٹھے پرفارم کریں گی۔ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں آفرین پری،پنکی، سخاوت ناز، قیصر پیا، طاہر نوشاد،گڈوکمال،مختار چن ،اسدمکھڑاور دیگر شامل ہیں۔ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق جبکہ مصنف ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔اداکارہ سدرہ نوراور نگار چودھری نے ریہرسل کے دوران بتایا کہ وہ اکٹھے عرصہ دراز بعد آمنے سامنے پرفارم کررہی ہیں، ڈرامہ کی کامیابی کے لیے وہ سخت محنت کررہی ہیں ، اُمید ہے کہ یہ ڈرامہ شائقین کو ضرورپسندآئے گا۔