لاہور، اسلام آباد (خصوصی نمائندہ،خبرنگار خصوصی،این این آئی ) مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین سے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور صحتیابی کے بعد عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چودھری شجاعت حسین نے سپیکر اسد قیصر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیااور بطور سپیکر غیر جانبدارانہ کردار کو سراہا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا چودھری شجاعت زیرک اور مدبر سیاستدان ہیں ،ہمیشہ رواداری اور اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے ۔