سرینگر( کے پی آئی)بزرگ سینئر لیڈر سید علی گیلانی نے گزشتہ روز کل جماعتی حریت کانفرنس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے چیئر مین کے عہدے سے بھی استعفی دیدیا۔ایک مختصر بیان میں بزرگ لیڈر نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں اس فورم سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے 47سیکنڈ کا ایک مختصر آڈیو بھی جاری کیا جس میں انہوں نے حریت سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں حریت کانفرنس کی تمام اکائیوں کے نام خط روانہ کرکے انہیں مطلع کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ93سالہ سیدعلی گیلانی اپنے گروپ کی حریت کانفرنس کے چیئر مین تھے ۔وہ سال2010سے اپنے ہی گھر کے اندر نظر بندی کے ایام گزار رہے ہیں۔