ریاض ( نیٹ نیوز ) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے 10 سے زائد بار خون عطیہ کرنے والے 86 شہریوں کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری دیدی۔ شاہ سلمان نے محکمہ صحت کی سفارش پر خون عطیہ کرنیوالے ان شہریوں کو تیسرے درجے کا تمغہ دینے کی منظوری دی۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ضرورت مندوں کیلئے خون عطیہ کرنے کے کیمپ لگائے جاتے ہیں، یہ مہم مملکت کے تمام شہروں میں ایک ساتھ سرکاری سطح پر شروع کی جاتی ہے ۔