اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے حج 2019 کیلئے فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دینے پر غور شروع کردیا۔ڈالر کی بڑھتی قدر کے باعث حج مہنگا ہونے کا امکان ہے جس پر عازمین حج کے ساتھ ساتھ حکومت بھی پریشان ہے ۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج پر سبسڈی دینے سے متعلق تجاویز تیار کرتے ہوئے فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دینے کی سفارش کی ۔وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور وزیر خزانہ اسد عمر کے درمیان ملاقات آئندہ ہفتے ہوگی جس میں مشاورت کے بعد حج پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اگر حج پر سبسڈی منظور نہ ہوئی تو سرکاری حج کا خرچہ 4 لاکھ 20 ہزار فی عازم حج سے بھی تجاوز کرسکتا ہے ۔