مکرمی !اس مالی سال میں تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے کلرکوں کی تنظیم ایپکا پورے پاکستان میں سڑکوں پر بڑے انوکھے انداز میں احتجاج کرتی نظر آتی ہے ۔کسی بھی حکومت کی کامیابی یا نا کامی میں سرکاری ملازمین کا کلیدی کردار ہوتا ہے اگر ملازمین کو سہولیات مہیا کی جائیں تو وہ اپنا کام بھی ایمانداری اور لگن کے ساتھ کرتے ہیں اور اگر ان کے حقوق دبائے جائیں تو کام چوری ، حیلے بہانے، عوام کے ساتھ تلخ رویہ روز کا معمول ہوتا ہے۔ تمام صوبوں نے کلیریکل سٹاف کو اپ گریڈ کیا لیکن وفاقی محکموں نے نہیں کیا اسی طرح سیکرٹریٹ ملازمین، عدلیہ کے ملازمین اور وزارتوں کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر محکوں کی تنخواہوں میں بہت زیادہ تفریق ہے کئی کم لے رہے ہیں تو کئی زیادہ ۔ حا لانکہ تمام ملازمین حکومت پاکستان کے خزانے سے تنخواہ وصول کرتے ہیں اس تفریق کو جلد از جلد ختم کرنا چاہیے تا کہ سرکاری ملازمین میں احساس محرومی کو ختم کیا جا سکے اور ملازمین کو حقییقی معنوں میں عوام کی خدمت پر معمور کیا جا سکے ۔ ( ذیشان حیدر)