وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہاہے کہ سرکاری واجبات کی ریکوری کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے ۔ ریو نیو افسران اپنی کار کر دگی کو مز ید بہتر کریں اور کسی بھی دباؤ کے بغیر نادہندگان سے واجبات کی وصولی کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہا ر ضلع کونسل کے کمیٹی روم میں ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی نے مز ید کہا کہ جو نادہند گان واجبات نہیں دے رہے ۔ ان کی جائیدادوں کی قرقی کے لئے کاروائی کی جائے ۔او ر اگر ان کی اور کسی جگہ پر جائید اد یا کوئی بزنس ہے تو اس کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ وہ سرکاری واجبات ادا کریں۔انہوں نے مز ید کہا کہ ہر ریو نیو آفیسر کی کا ر کردگی کو الگ الگ چیک کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اور چیئر پرسن ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹی صفدرعلی نے ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ہماری ملکی معیشت کی تر قی میں اہم کردار ادا کر تے ہیں اور پا کستان میں زرمبادلہ لانے کا ذریعہ ہیں۔ ہمیں ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے چاہیں۔