لاہور(کلچرل رپورٹر) انسٹیٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر (رائے ونڈ روڈ)کی آرٹ گیلری میں بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹرین آرٹسٹ بیانکا تشیکنر کے فن پاروں کی نمائش دو روز تک شر کاکی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ نمائش میں منی ایچر، سکیچز، پرنٹس ،ڈرائنگ ، وڈ کٹس سمیت دیگر میڈیمز پر مبنی دید زیب فن پارے شامل تھے جسے مصوری اور آرٹس کے مختلف شعبوں سے وابستہ فنکاروں اور اساتذ ہ کی بھرپور توجہ حاصل ہوئی۔ نمائش میں پاکستان کے نامور مصور سعید اختر نے بطو ر مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر پر و وائس چانسلر پرویز وندل، پروفیسر ظفر اقبال، پروفیسرشاہ نواز زیدی سمیت اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے فن پاروں میں گہری دلچسپی لی۔