گال (سپورٹس ڈیسک) سری لنکن بلے باز کوسل مینڈس کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 3 رنز کی ضرورت ہے ، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ آج سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے ، اگر مینڈس کامیاب ہوئے تو وہ 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے 18ویں سری لنکن کرکٹر بن جائیں گے ۔