کولمبو ( سپورٹس ڈیسک) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی خدمات لینے کے لیے سوچنا شروع کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم کی کارکردگی میں نکھار لانے کے لیے پاکستانی کوچ کے ساتھ پال فیبرائس کا نام بھی زیر غور ہے ۔