دبئی ( نیٹ نیوز ) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ سعودیہ اور امارات میں اتحاد خطے کی سلامتی کی اساس ہے ،سعودی عرب اور امارات کے درمیان اتحاد برسوں کی جیو سٹریٹجک، حقیقت مسلمہ اور خطے میں امن وامان کا بنیاد رکن ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انور قرقاش نے کہا کہ عزت مآب ولی عہد الشیخ محمد بن زاید کا دورہ سعودی عرب اور سعودی عرب کی قیادت سے ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان برسوں سے جاری تزویراتی اتحاد کا حصہ ہے ۔ دونوں برادر ممالک کا باہمی اتحاد واتفاق خطے کے امن و سلامتی کی اساس ہے ، خیال رہے کہ گزشتہ روز اماراتی ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل النھیان نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔