نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی فوج کی سدرن کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سینی نے کہا ہے کہ سرکریک کے علاقے سے کچھ کشتیاں ملی ہیں جس کے بعد بھارت کے جنوبی حصے میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سینی نے پونے میں ایک تقریب کے موقع پر بتایا کہ نئے خطرات کو ذہن میں رکھتے ہوئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔