اسلام آباد(وقائع نگار)سعودی اور جاپانی وزرائے خارجہ نے شاہ محمود قریشی کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے ۔شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خط میں علالت کی خبر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔توشی مِٹسو موٹیجی نے خط میں پاک جاپان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور کورونا چیلنج کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ شاہ محمود نے جواب میں سعودی اورجاپانی ہم منصبوں کا شکریہ اداکیا۔علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ،ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا، وفاقی وزرا پرویز خٹک،اسد عمر ، بیرسٹر فروغ نسیم،غلام سرور ،شفقت محمود،حماداظہر فواد چودھری، عمر ایوب، وزیر مملکت شہریار آفریدی، مشرائشہزاد اکبر، امین اسلم، ڈاکٹر عشرت حسین ،سابقہ گورنر ڈاکٹر عشرت العباد،گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر، ایم این ایز جے پرکاش،منزہ حسن، سینیٹر ثنا جمالی کے علاوہ جام جمالی، ریاض کھوکھر، طارق فاطمی نے ٹیلی فون پر وزیر خارجہ سے خیریت دریافت کی۔ ترجمان وزارت خارجہ عائشہ فاروقی نے پھول بھیجے ۔