استبول(نیٹ نیوز،این این آئی)ترکی نے سعودی صحافی حشگو ئی کی گمشدگی کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج ریلیز کر دی ہے ۔ ویڈیو میں مبینہ سعودی انٹیلیجنس افسران کو استنبول ہوائی اڈے کے ذریعے ترکی میں داخل ہوتے اور روانہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جمال حشگو ئی قونصل خانے میں اپنی طلاق کے معاملات طے کرنے کے لیے گئے تھے تاکہ وہ اپنی ترک منگیتر ہیتیس سنگز سے شادی کر سکیں ویڈیو میں انھیں قونصل خانے میں داخل ہوتے دیکھا گیا اور ان کی منگیتر باہر انتظار کر رہی ہیں۔ صحافی کی بازیابی کیلئے ترک حکام نے سعودی طیارے کی تلاشی بھی لی تھی۔امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ صحافی کی تلاش میں مدد دینے کو تیار ہیں ۔