اوٹاوہ (نیٹ نیوز)سعودی عرب سے فرار ہونے والی اٹھارہ سالہ پناہ گزین خاتون رہف القنون کینیڈا پہنچ گئی ۔ ٹورنٹو ایئر پورٹ پر رہف کو ’بہت بہادر نئی کینیڈین‘ قرار دیتے ہوئے ان کا استقبال کینیڈا کی خاتون وزیر خارجہ نے کیا۔ انہوں نے رہف کا ہاتھ پکڑ کر صحافیوں کو بتایا کہ ’’یہ رہف القنون ہیں، ایک بہت بہادر نئی کینیڈین۔‘‘ رہف جب ہوائی اڈے سے باہر نکلی تو ان کے چہرے پر خوشی نمایاں تھی۔ اس موقع پر رہف اور کینیڈین وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے مشترکہ طور پر صحافیوں سے مختصر سی گفتگو تو کی، لیکن کسی بھی قسم کے سوالوں کے جواب دینے سے انکار کر دیا۔کرسٹیا فری لینڈ نے کہا، ’’میرے لیے آج بڑی خوشی کی بات تھی کہ میں رہف کا ان کے نئے گھر میں استقبال کر سکوں۔