ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سابق اداکارہ پوجا ڈڈوال سلمان خان کی جانب سے مالی مدد کے باعث علاج کرانے کے بعد صحت یاب ہو گئیں اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ٹی بی کی مریضہ 44 سالہ پوجا ڈڈوال نے علاج کیلئے سلمان خان سے اپیل کی تھی، میڈیامیں خبریں آنے کے بعد سلمان خان نے انکی مدد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پوجا ڈڈوال نہ صرف صحت مند ہوگئی ہیں بلکہ ان کا وزن بھی 20 کلو بڑھ گیا ہے ۔ صحت یاب ہونے پر پوجا نے جہاں ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملے شکریہ ادا کیا، وہیں سلمان خان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ میری مدد نہ کرتے تو میں مر جاتی، بیماری اپنی جگہ لیکن اپنوں کا منہ موڑ لینا اور معاشرے کی نفرت بھی بیماری میں اضافہ کر دیتی ہے ۔ انہوں نے اعتراف کیا بیماری میں گھر والے اور شوہر چھوڑ گئے ، سلمان خان نے اپنی سماجی تنظیم کے ذریعے میری مدد کی جسکی وجہ سے مجھے نئی زندگی ملی۔