ٹوکیو (این این آئی)سمندری طوفانوں سے شمالی کوریا میں 5اور ٹوکیو ریجن میں ایک شہری ہلاک ہوگیا،طوفان فیکسائی جاپان کے ٹوکیو ریجن میں داخل ہوگیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوکیو ریجن میں طوفان فیکسائی کے باعث207 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور شدید بارش ہوئی جبکہ دیوار سے ٹکرانے پر ایک خاتون ہلاک اورمختلف حادثات میں 30 افراد زخمی ہو گئے ۔دوسری جانب شمالی کوریا میں دوسرے طوفان لنگ لنگ کے باعث 5 افراد ہلاک جبکہ3 افراد زخمی ہوگئے ۔بارش اور طوفانی ہوائوں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے ،بجلی کے پول گر گئے جسکے باعث 9 لاکھ سے زائد افراد کوبجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ٹوکیو اور دیگر شہروں کے درمیان 100 سے زائد بلٹ ٹرینیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 100 سے زائد پروازیں بھی منسوخ کرنی پڑیں۔