غلام سجاد

بالی وڈ سپر سٹار سنجے دت کی اکثر فلموں نے باکس آفس پر بہترین کمائی کی ہے۔تاہم بار بار جیل کی سیر اور ڈرگز کے علاوہ دہشت گردی کے الزامات کی وجہ سے سنجو کی شہرت میں کمی ضرور آئی اور ساتھ ہی ان کا بالی وڈ میں رہنا بھی متاثر ہوا۔مگر پریشانی کے اس دور میں بھی سنجے دت نے جو فلمیں کیں وہ بھی ہٹ ثابت ہوئیں۔مگر جیل سے رہائی کے بعد ان کی فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر اس قدر کمائی نہیں کر پائی جتنی اس سے توقع کی جا رہی تھی۔سنجے دت کی مشہور فلموں میں کامیڈی فلمیں زیادہ پسند کی گئی تھیں جن میں منا بھائی سیریز نے تو خاصی دھوم مچائی تھی۔منا بھائی فلم سیریز کے پروڈیوسر راج ہیرانی ایک بار پھر ارشد وارثی اور سنجے دت کو لے کرمنابھائی سیریز کا تیسرا حصہ بنانے کے لیے تیار ہوچکے ہیں۔فلم کا سکرپٹ تیار ہو چکا اور مرکزی کاسٹ کی سلیکشن جاری ہے۔راج ہیرانی کا کہنا تھا کہ فلم رواں برس جون میں شوٹنگ کے لیے فلور پر ہو گی اور اس بار سکرپٹ میں ایسا مسالا ڈالا گیا ہے کہ مزاحیہ فلموں میں اب کی بار ارشد اور سنجے دت کمال کر جائیں گے۔فلم اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔دیکھتے ہیں سنجو اور ارشد وارثی کی آنے والی مزاحیہ فلم کیا رنگ جماتی ہے۔