دبئی (سپورٹس ڈیسک) فخر زمان کی جنوبی افریقہ کے خلاف 155 گیندوں پر 193 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت سات درجے ترقی کرتے ہوئے ون ڈے رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کے راسی وان ڈر ڈوسن نے کیریئر کی بہترین 22 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ کپتان بابر اعظم محض 5 پوائنٹس کے فرق سے ٹاپ بیٹسمین ویرات کوہلی کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے اوپنر امام الحق کی 13 ویں پوزیشن پر تنزلی ہوئی ہے ۔ حارث سہیل 35 اور محمد حفیظ کو 49 ویں پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا ہے ۔ بیٹنگ میں ٹاپ 5 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ماسوائے بابر اعظم کے جو پہی سے دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ باؤلنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ہنوز ٹاپ پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کیگسیو ربادا ٹاپ 5 میں شامل ہوگئے ہیں۔ محمد عامر کی دسویں پوزیشن برقرار ہے ۔ شاہین شاہ آفریدی 15، شاداب خان 35، عماد وسیم 40، عثمان خان 42، حسن علی 48 اور فہیم اشرف کا 52 واں نمبر ہے ۔