ممبئی( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے خود کو دنیا کی بہترین ماں قرارد ے دیا، اداکارہ ہونے کے علاوہ سنی لیون 3 بچوں کی ماں بھی ہیں۔ ایک انٹرویو میں سنی لیون نے خود کو دنیا کی بہترین ماں قراردیتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے میرے تینوں بچے بڑے ہوکر میری اوراپنے والد کی طرح محنتی بنیں،سنی نے کہا میں بچوں کو اور اپنے کام کو بیک وقت بہت اچھی طرح سنبھال سکتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں دنیا کی بہترین ماں ہوں، مجھے اپنے کام سے بہت محبت ہے اور میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے بھی بڑے ہوکر میری اور اپنے والد کی طرح بنیں۔ میں اورڈینیل اپنے کام کو اس طرح ترتیب دیتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو بالکل بھی اکیلے پن کا احساس نہیں ہوتا۔