کراچی(92نیوزرپورٹ)سندھ میں پولیس آرڈر 2002ء ایکٹ کے تحت صوبائی پبلک سیفٹی کمیشن کے لیے حکومت واپوزیشن کے تجویزکردہ نام سامنے آگئے ۔اپوزیشن لیڈرفرودس شمیم نقوی نے ایم کیوایم کے کسی رکن کونامزدنہیں کیاجبکہ پیپلزپارٹی نے 2 خواتین ارکان سندھ اسمبلی کونامزدکیاہے ۔12رکنی صوبائی پبلک سیفٹی کمیشن میں اپوزیشن وحکمران پیپلزپارٹی کے تین تین ارکان ہیں جبکہ 6 ارکان سول سوسائٹی سے منتخب کیے جائینگے ۔اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی نے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی محمد علی عزیزاورجی ڈی اے کے بیرسٹر حسنین مرزا جبکہ پیپلزپارٹی نے ارکان سندھ اسمبلی شمیم ممتاز اورندا کھوڑو کو نامزدکیاہے ۔سول سوسائٹی سے چھ ارکان کے انتخاب کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ان درخواستوں پرچھ ارکان کے انتخاب کیلئے چیف سیکرٹری سندھ ممتاز شاہ، اپوزیشن کے نامزد کردہ سعید اللہ والااورحکومت کی جانب سے جسٹس طارق شاہنوازپرمشتمل پینل حتمی فیصلہ کرے گا۔