اسلام آباد (92نیوز رپورٹ )وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا وائرس مقامی طور پر پھیلنا شروع ہوچکا ہے ،ملک بھر میں کورونا 92فیصد مقامی طور پر پھیل رہا ہے ۔بیرون ملک سے کورونا پازیٹو کے ساتھ آنے والے صرف 8فیصد مریض رہ گئے ہیں۔سندھ حکومت کے اجلاس میں وفاق سے گلے شکوے برقرار رہے ، وزیر اعلیٰ عدم تعاون کا کہتے رہے ۔مراد علی شاہ نے کمیٹی سے شکوہ کیا کہ کورونا سے متعلق فیصلوں پر پہلے اعتماد میں لیا کریں۔ انہوں نے صحت کیلئے فنڈز کا مطالبہ بھی کیا،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہسپتال میں سہولتیں بڑھانا چاہتے ہیں ، وفاقی حکومت تعاون نہیں کررہی،وزیر ریلوے کی سفارش پر وزیر اعظم نے مزید 10ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی۔